Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سی ڈی اے نے ائی جے پی روڈ کی تعمیر میں رہنمائی کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیدی

سی ڈی اے نے ائی جے پی روڈ کی تعمیر میں رہنمائی کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیدی

سی ڈی اے نے ائی جے پی روڈ کی تعمیر میں رہنمائی کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی ) سی ڈی اے نے آئی جے پرنسپل روڈ کی کشادگی،تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کے لے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنیکی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ شعبے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ہفتے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دے دیں۔ کنسلٹنٹ آئی جے پرنسپل روڈ کی ضروری تعمیر و مرمت کے لیے مکمل فزیبلٹی رپورٹ تیار کر ے گا








جس ے لیے اس روڈ پر ٹریفک کے دباؤ کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ اس فزیبلٹی سٹڈی میں کنسلٹنٹ تعمیر و مرمت کے لیے ڈیزائن کے علاوہ اس کی کشادگی کے لیے بھی مفصل رپورٹ تیار رکرے گا




جبکہ کنسلٹنٹ اس کے دونوں اطراف کنکریٹ کی دو اضافی لین کی تعمیر کا بھی ڈیزائن تیار کرے گا۔ اسکے علاوہ اس سڑک پر موجودہ کلورٹس کی تعمیر و مرمت کے ساتھ سڑک کی کشادگی میں مزید نئے کلورٹس کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ آئی جے پرنسپل روڈ پر 9thایونیو،10thایونیو اور 11th ایونیو پر تعمیر ہونے والے انٹر چینجز اور انٹرسیکشنز کے علاوہ سڑک کے اطراف بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو بھی تجویز کرے گا۔





آئی جے پرنسپل روڈ بنیادی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاہم 2008 ؁ء میں ہیوی ٹریفک جس میں ٹرک اور ٹریلر اور بس وغیرہ شامل نے اس سڑک کو استعمال کرنا شروع کر دیا




جس کے باعث اس سڑک کی حالت روز بروز خراب ہوئی گئی حالانکہ یہ سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے ڈیزائن نہیں کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور سڑک کی خراب حالت کے باعث روزانہ کی بنیاد پر حادثات بھی رونما ہونے لگے ہیں اور رش کے اوقات میں اس سڑک پر ٹریفک جام بھی معمول بن گیا ہے۔





اس سڑک کی ضروری تعمیر و مرمت بھی پچھلے تین سال سے نہیں کی گئی تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف اس روڈ کی خراب حالت کا نوٹس لیا بلکہ اس کی ضروری تعمیر و مرمت اور کشادگی کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ اس منصوبے کا 30ملین روپے کا PC-IIبھی تیار کر کے




سی ڈی اے۔ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں منظور کیا جس کے بعد توقع ہے کہ رواں ہفتے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی جے پرنسپل روڈ نہ صرف انٹر سٹی روڈ ہے بلکہ پنجاب، کے پی کے اور آزاد کشمیر کی طرف سے آنے




والی ٹریفک بھی اس روڈ کو استعمال کرتی ہے اسی لیے اس روڈ کو بین الصوبائی روڈ کی حیثیت بھی حاصل ہے۔کنسلٹنٹ کی طرف سے رپورٹ اور سفارشات موصول ہونے پر منصوبے کا PC-Iفیڈرل گورنمنٹ کو بھیجا جائے گا تاکہ اسے PSDPمیں شامل کیا جا سکے۔




Exit mobile version