Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی

کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی

کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی۔کمشنر نے مانکا کینال کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیامشیر صحت محمد حنیف پتافی بھی ہمراہ تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مکمل صفائی کرکے مانکا کینال میں پانی کا بہاوبہتر کیا جائیگا۔صفائی سے کھڑے پانی کی بدبو ختم ہوسکے گی۔




مانکا کینال اور کناروں کی ڈریسنگ کی جائے گی۔مانکا کینال میں کوڑا کرکٹ اور گوبر ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے مانکا کینال میں کوڑا ڈالنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




مانکا کینال کی صفائی اور ڈریسنگ سے بدبو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔مانکا کینال کے کناروں کو سرسبز و شاداب بنایا جائیگا۔مانکا کینال کے کناروں پر گرین بیلٹس قائم کی جائیں گی۔




کناروں پر بچوں کے لئے جھولے نصب اورکھیلنے کی جگہ بنائی جائے گی۔مانکا کینال کے درختوں کو آکاس بیل سے نقصان پہنچ رہا ہے۔درختوںسے بیل صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،عملہ دن رات کام کرے۔درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مانکا کینال کی صفائی کےلئے ایسا کام کررہے ہیں کہ آئندہ پانچ سال تک بڑے مسائل پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا




کہ سٹی پارک کو بھی بہتر کیا جائیگا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جائیگا۔بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔




مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مانکا کینال میں منظور شدہ 100 کیوسک نہری پانی چھوڑا جائیگا۔کناروں پر شجرکاری کےلئے 30 ہزار پودوں کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔تین ماہ کے اندر مرحلہ وار مانکا کینال کو بہتر کیا جائیگا۔




Exit mobile version