236

شائین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

شائین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)شائین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی سالانہ تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی سابق ایم پی اے آمنہ سردار ایم ڈی سکول توصیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا




کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم کے میدان میں بھرپور توجہ کی ضرورت ہے،معاشرے میں والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی وہ اپنے بچوں کو اعلی معیاری تعلیم فراہم کریں اور اساتذہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکی کردار سازی پر توجہ دیں،ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے باشعور شہریوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے اس کے پیچھے تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے




جو انسان میں شعور اجاگر کرتی ہے ، اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ طارق خان، سابق ایم پی اے سردار شمعون یار خان ،اسسٹنٹ کنٹرولر بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اشتیاق خان ،پین ایبٹ آباد کے صدر خالق داد خان، چیمبر آف کامرس ایبٹ آباد حاجی شہزاد کے علاوہ دیگر اہم شخصیات،اساتذہ والدین اور طلباء طالبات بھی موجود تھیں، سابق ایم پی اے آمنہ سردار کاکہناتھا




والدین کے لئے بچے ان کا اثاثہ ہیں اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور بھرپور وقت دیں ،انہوں نے آج کے دور میں بچے شائنگ سٹار ہیں ،اپنی ثقافت، اپنے دین کی سربلندی کے کئے کام کرنا ہے،اقوام عالم میں ترقی کے زینے طے کرنے والوں نے تعلیم کو سیڑھی بنایا آج وہ بلندیوں کو چھو رہے ہیں ،




مسلمانوں کو ماضی شاندار تھا بڑے بڑے نام موجود ہیں جن کی ایجادات سے دنیا کو فائدہ مل رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق ایسے عمل ہیں جو آگے بڑھنے میں معاون ہوتے ہیں بحیثیت قوم ہم کاہل ہوچکے ہیں اس خمارسے نکلنے کی ضرورت ہے اور تحقیق اور نت نئی ایجادات سے دنیا پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کی ضرورت ہے اسی میں ملک کا استحکام ہے ۔




تقریب میں اسسٹنٹ کنٹرولر بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اشتیاق خان ،اور پرنسپل ایبٹ آباد کیمپس وقاص حسین نے بھی خطاب کیا مقررین نے بچوں کی کارکردگی کو ولولہ انگیز قرار دیا اور طلبہ کو رٹہ سسٹم سے نکالنے پر زور دیا نمبر گیمز کامیابی نہیں بلکہ اپنے آپ کو ذمہ دار بنائیں تاکہ آپکی معاشرے میں منفرد مقام بنائیں،




انہوں نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا ،رنگا رنگ پروگرام میں طلبہ نے تقریریں ،ملی نغمہ ،خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ،جس میں ملک کے چاروں صوبوں اورمقبوضہ وادی کے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی عکاسی کی ،تقریب میں سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی




حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو میڈلز ،ٹرافی شیلڈ،دی گیئں،جماعت دہم ،گیارویں کے 4 طلباء وطالبات میں سکالر شپ کے لئے دیڑھ دیڑھ لاکھ مالیت کے چیک دیئے ،ایم ڈی شاہین انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد توصیف خان نے شریک تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں