97

آر پی او آفس ہزارہ میں ٹریفک روڈ سیمینار کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

آر پی او آفس ہزارہ میں ٹریفک روڈ سیمینار کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) آر پی او آفس ہزارہ میں ٹریفک روڈ سیمینار کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ڈی آر سی ایبٹ آباد جنرل(ر) ایاز سلیم رانا کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائدگان،سول سوسائیٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹریفک وارڈن سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران نے شرکت کی





تقریب میں چیئرمین ڈی آر سی ایبٹ آباد ایاز سلیم رانا نے خطاب کرتے ہوئے ڈی ائی جی ہزارہ ڈاکٹر مظھر الحق کاکا خیل،ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر اور ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی زیر نگرانی جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں انھیں عوامی حلقوں میں بھرپور پزرائی حاصل ہوئی ہے








اور خاصی حد تک ٹریفک کی روانی میں سہولت دیکھنے کو ملی ہے چیئرمین ڈی آر سی ایبٹ آباد نے اپنے خطاب ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال خان وزیر اور ایس ایس ہی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کا بطور خاص ذکر کرتے ہوئے




ان اقدامات کو عملی جامہ پینانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس بات کا اعمادہ کیا ہے کہ میں اپنی خدمات خصوصی طور پر ان اصلاحات کے حوالے سے وقف کرتا ہوں آر پی او ہزارہ ڈاکٹر مظھر الحق کاکا خیل نے اپنے خطاب میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، ممبان پولیس افسران اور سول سوساٹی کے ممبران کا اس جاری کردہ اصلاحاتی مہم میں بطور خاص کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا





تقریب میں آر پی او ہزارہ، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن،ایس پی انویسٹیگیشن سمیت ڈی ایس پی لیگل رضا خان بھی موجود تھے تقریب کے آخر میں تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ہزارہ بھر سے آئے ہوئے(مخلتف اضلاع مانسہرہ، کوہستان،بٹگرام وغیرہ) ٹریفک پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ و انعامات تقسیم کیے




اور بیسٹ سرٹیفکیٹ آفیسرز میں ایوارڈ اور بیچزز تقسیم کیے گئے جن افسران بیسٹ ٹریفک آفیسرز اف دی ایئر 2019 انعامات سے نوازا گیا۔ان میں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن ہمایوں خان،اعظم علی شاہ، انسپکٹر ٹریفک ذولفقار علی،وسیم خان،انسپکٹر فاروق شاہ آر ہی او ہزارہ شامل ہیں




آخر میں جناب آر پی او نے تمام افسران اور میڈیا نمائیدگان پر زور دیا کہ وہ ہزارہ بھر میں ٹریفک کی روانی اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں اور آئے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ٹریفک اصلاحات اور ٹریفک کے حوالے سے تجاویز اور فیڈ بیک کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ہوا




اور آخر میں ہزارہ بھر کے تمام افسران جس میں خصوصی طور پر ٹریفک افسران کو عوام کے ساتھ اچھے اخلاقی رویہ اختیار کرنے یعنی کہ کمیونٹی پولیسنگ کے احکامات صادر فرمائے اور ساتھ ساتھ ٹوریضم کو فروغ دینے میں خاص کر ٹریفک پولیس کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں