مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامرمغل کی چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات
اسلام آباد ((محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامرمغل کی سندھ کے دورے سے قبل چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات.ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی معاملات پر بیانیے اورحکومتی کارکردگی کے حوالے سے رائے عامہ کی صحت کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق پاکستان کی سب سے بڑی اور موثر جماعت بن چکی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی جانب گامزن ہیں ۔ ملک بھر میں تنظیمی ڈھانچے مکمل کئیے جا رہے ہیں انشاللہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں صیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کا ہدف کامیابی سے حاصل کریں گے۔
قوم کو داخلی اور خارجی چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کیلئے موثر بیانیے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف قوم کو صیح قیادت فراہم کرتے ہوئے داخلی اور خارجی محاذ ہر قومی بیانئیے کی تشکیل و ترویج کا خصوصی اہتمام کرے گی۔ ہاکستان تحریک انصاف کا شعبہ اطلاعات اس حوالے سے کلیدی کردار کا حامل ہے۔