104

جدہ، کریسچن ویلفئیر سوسائٹی کی پاکستان کونصلیٹ میں شاندار تقریب، بڑی تعداد کی شرکت

جدہ، کریسچن ویلفئیر سوسائٹی کی پاکستان کونصلیٹ میں شاندار تقریب، بڑی تعداد کی شرکت

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف )دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستان کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے زہر اہتمام کرسمس پاکستان کونصلیٹ میں رنگا رنگ تقریب انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسیحی مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی



سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے پاکستان کرسچن ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مردوخواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ملی نغمے گائے




اور بچوں کو طائف دئیے گئے کرسمس کی تقریب کے مہمان خصوصی کونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور مسسز خالد مجید تھی۔انکے علاوہ کمیونٹی کے دیگر فورمز کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے صدر پاسٹر پرویز یوسف نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا




کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے اور ہم سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں پیٹرک فلگ شیر نے اپنے خطاب میں کہا کے حکومت پاکستان اور عدلیہ نے مسحی برادری کے لیے جو طلاق کا قانون بنایاہے




اس پر وہ نظر ثانی کریں یہ ہمارے مذہب میں جائز نہیں تقریب کے مہمان خصوصی کونصلر جنرل خالد مجید نے کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی اور قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں اور آپ کے بزرگوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں ہم آپکی دل سے قدر کرتے ہیں تقریب سے گلزار جان۔




قومی یکجہتی فورم کے بانی ریاض بخاری۔ پاک میڈیا کے صدر نورالحسن گجر ۔۔تحریک انصاف جدہ باڈی کے صدر قیصر لطیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور مسحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں