حکومت آزاد کشمیر انڈین آرمی کی گولہ باری اور فائرنگ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرئے ۔ثمر سراج
اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چیئرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈیا آرمی کی گولہ باری اور فائرنگ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرئے اور معاوضہ جات کی ادائیگی کو یقین بنائے
انہوں نے کہا کہا اہلیان نیلم ویلی بھارتی جاریت کا مقابلہ کرریے ہیں شدید ترین سردی اور موسی حالات کے باوجود بے یارو مد گار فائرنگ اور گولہ باری کا مقابلہ کررہے ہیں آئے روز بھارت کی جانب سے سول آبادی کا نشانہ بناکر دشمن معصوم لوگوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان ہینچا رہا ہے
عوام کو حکومت کی جانب سے مورچوں اور محفوظ مقامات پر منقل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے مزید کشیدگی سے قبل عوام کو۔مورچوں کی سہولیات دی جائیں اور اس سے قبل جو نقصانات ہوئے ان افراد کو فوری طور پر معاوضہ جات اور انکی بحالی کے لیے حکومت آزاد کشمیر اپنا کردار ادا کرئے تاکہ عوام کے دکھوں کا کچھ مداوہ ہوسکے