87

سی ڈی اے کا پٹواری شفیق بے تاج بادشاہ بن بیٹھا,ملی بھگت کر کے غریب شہری کیلئے وبال جان بن گیا

سی ڈی اے کا پٹواری شفیق بے تاج بادشاہ بن بیٹھا,ملی بھگت کر کے غریب شہری کیلئے وبال جان بن گیا

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سی ڈی اے کا پٹواری شفیق بے تاج بادشاہ بن بیٹھا,ملی بھگت کر کے غریب شہری کیلئے وبال جان بن گیا. سی ڈی اے کی ملی بھگت بغیر فریقین کو اطلاع کئے بغیر عملہ نشاندہی کیلئے پہنچ گیا.متاثرین کا سی ڈی اے کے خلاف مظاہرہ,پٹواری ادھورا نشان لگا کر موقع سے بھاگ گیا





.تفصیلات کے مطابق ترنول چوک میں غریب بزرگ شہری ریاست خان کی نو مرلہ ذاتی ملکیت پر رہائشی مکان بنا ہوا ہے,ایک سال قبل تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوا تھا اور اس مکان کو چھوڑ دیا گیا تھا,مگر اب اچانک بغیر کسی نوٹس سی ڈی اے عملہ نشاندہی کیلئے پہنچ گیا.








نشاندہی کے وقت این ایچ اے اور محکمہ مال کا کوئی پٹواری موجود نہ تھا بلکہ این ایچ اےکےجہانگیر نامی ریٹائرڈ پٹواری کو ساتھ رکھا گیا.نشاندہی کے قانونی تقاضے پورے نہ کئے گئے اور ملی بھگت سے غلط نشاندہی کی گئی.اس موقع پر آئی سی ٹی کے نائب تحصیلدار نصیر,انفورسمنٹ سپروائزر بشارت پاشا و دیگر عملہ موجود تھا.جہانگیر ریاست خان,جہانگیر خان,بلال خان,فہیم خان,




فیضان خان,عمر خان و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد شفیق جو سی ڈی اے کا پٹواری ہے نے لاکھوں روپے رشوت لے کر کسی کے کہنے پر ہمارا مکان گرا کر ہماری ملکیتی زمین کا حق ہم سے چھیننا چاہتا ہے.




متاثرین نے سی ڈی اے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملی بھگت میں ملوث سی ڈی اے اہلکاروں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا.سی ڈی اے کے پٹواری شفیق سے میڈیا نے موقع پر موقف لینے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کردیا اور موقع کی نشاندہی کے بارے میں کوئی تحریری آرڈر نہ دکھا سکا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں