Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چائنیز کی سکیورٹی کو فل پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ

چائنیز کی سکیورٹی کو فل پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ

چائنیز کی سکیورٹی کو فل پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)چائنیز کی سکیورٹی کو فل پروف بنانا اور انکو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے ڈی۔پی۔او مانسہرہڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ (پی ایس پی) کا سکی کناری ہائڈرو پاور پروجیکٹ چائینز کیمپ کادورہ۔دورے کےدوران چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔




چائینز عہدیداران نے ڈی پی او مانسہرہ کو سکی کناری ہائڈرو پاور پروجیکٹ حوالے سے بریفنگ دی اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں جاری




تمام چائینز پروجیکٹ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں دوست ملک چائنہ کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں مقیم تمام چائینز کو تحفظ فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے۔ ضلع مانسہرہ میں جاری تمام پروجیکٹس پر مانسہرہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔




تاہم ڈی پی او مانسہرہ نے ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹرمظہرالحق کاکا خیل (ستارہ شجاعت) کی جانب سے چائینز اور سی پیک کی سکیورٹی کے حوالےسے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ نیاز گل خان کو ہدایت کی کہ چائینز کیمپس اور ورک سائیڈز پر سیکورٹی کومزید موثر بنایا جائے




اور چائینز کیمپس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے جائیں۔انکا کہنا تھاکہ چائینز کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قطعا قابل قبول نہیں۔ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں چائینز عہدیداران نے




ڈی پی او مانسہرہ کی طرف سے مہیا کردہ سکیورٹی پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا اور ڈی پی او مانسہرہ کو مانسہرہ تعیناتی اور چائنیز کیمپ کا دورہ کرنے پر ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریشن مسٹر زہنگ نے سونئیر پیش کی.




Exit mobile version