Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ اوگی اور تھانہ دربند کا اچانک دورہ و انسپکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ اوگی اور تھانہ دربند کا اچانک دورہ و انسپکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ اوگی اور تھانہ دربند کا اچانک دورہ و انسپکشن

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کا تھانہ اوگی اور تھانہ دربند کا اچانک دورہ و انسپکشن۔تھانے میں آنے والے درخواست گزاروں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔(ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ)





تفصیلات کے مطابق

ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے تھانہ اوگی اور تھانہ دربند کااچانک دورہ کیا اور تھانون کی انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے تھانہ اوگی اور دربند کی عمارتوں،حوالات ، دفتر ایس۔ایچ۔او، محرر دفتر، مال خانہ، کوت کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانوں کا اہم ریکارڈ بھی چیک کیا۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہی علاقے میں امن کے ضامن ہوتے ہیں۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ صادق بلوچ نے ڈی۔ایس۔پی سرکل اوگی ابرار خان ، ایس۔ایچ۔او تھانہ اوگی ناصر خان ، ایس۔ایچ۔او تھانہ دربند فیصل خلیل سمیت محرر سٹاف کو ہدایت کی عوام کی

جان و مال کی حفاظت ہی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیعات ہونی چائیے ہیں۔تھانے میں آنے والے تمام سائلین کے ساتھ یکساں سلوک برتا جائے۔تھانے آنے والے تما م سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے




اور مظلوم کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے تھانوں میں درخواستیں لےکرآۓ ہوۓ سائلین سے بھی ملاقات کی اور انکےمسائل سننے اور آنکے جائز مسائل کو جلد حل کرنے کے لئیےڈی۔ایس۔پی سرکل اوگی اورایس۔ایچ۔اوز صاحبان کو ہدایت بھی کی۔




Exit mobile version