ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس علاقے کی ترقی خوشحالی۔اور امن قایم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں،محمدجمیل خان
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)کمانڈنٹ مومندرایفلز محمدجمیل خان نے کہا ہے کہ مومندضلع میں مثالی امن قایم ہے جس کیلئے سیکیورٹی فورسز مقامی مشران اورنوجوانوں کی شہادت اور قربانی شامل ہیں۔
اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس علاقے کی ترقی خوشحالی۔اور امن قایم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ باتیں کمانڈنٹ مومندرایفلز محمدجمیل خان نے شگئ کرکٹ گراونڈ میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے دوران کئ
۔جس میں MNA ساجد خان اور علاقے کھلاڑیوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ہیڈ کوارٹر غلنئ کے قریب شگئ کرکٹ گراونڈ میں مومند کرکٹ ایسو ایشن کی جانب سے موسم سرما کرکٹ ٹورنامنٹ 3دسمبر سے شروع ہواتھا جس میں علاقے کے 26 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا فاینل میچ عبداللہ پگل کور اور میل کلب کے درمیان کھیلا گیا
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں عبداللہ پگل کور 129 سکور کئے جواب میں میل کلب نے مطلوبہ ہدف پورہ 5 وکٹوں سے ٹرافی اپنے نام کیا۔ تقریب میں MNAساجد کا کہنا تھا کہ حکومت مومند کروڑوں رقم گرانڈ میں خرچ کررہے ہیں اور مومند میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے
جس کیلئے تمام وسائل بروے کار لاینگے۔ کمانڈنٹ مومندرایفلز محمدجمیل خان اور ایم این اے ساجد خان نے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے
اس موقع پر mna اور کمانڈنٹ مومندرایفلز محمدجمیل خان نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مومند کھیلاڑیوں کے درمیان دوستانہ میچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں کھیلاڑیوں اور علاقے کے لوگ بھی موجود تھے۔