79

حکومت سی ڈی اے متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے

حکومت سی ڈی اے متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)حکومت متاثرین سی ڈی اے کے حقوق ادا کرتے ہوئے اپنا وعدہ پورا کرے.بجلی اور گیس کے میٹرز پر لگی پابندی اٹھائی جائے,ملک اللہ دتہ اعوان. ان خیالات کا اظہار ن کے رہنما ملک اللہ دتہ اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.




انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سے قبل متاثرین کے ساتھ حقوق دلوانے کا وعدہ کیا تھا مگر اب اس وعدے کی تکمیل نہیں ہو رہی.پنڈ سنگریال, شاہ اللہ دتہ,سری سرال, گولڑہ اور دیگر علاقوں میں




بجلی اور گیس کے میٹرز پر لگی پابندی اٹھائی جائے. شاہ اللہ دتہ سے سرائے خربوزہ جانے والی خستہ حال سڑک کی مرمت کی جائے. ملک اللہ دتہ اعوان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کی حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں