71

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس پاکستان کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس پاکستان کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) سول ڈیفنس مانسہرہ کے لیے اعزاز ۔ سول ڈیفنس مانسہرہ کے ڈویژنل وارڈن یاسرعرفات کو ان کی بہترین کاوشوں سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کو دوبارہ فعال کرنے اور سنہء 2018 19 میں اعلٰی کارکردگی پر گولڈمیڈل سے نوازا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس پاکستان کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا








جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آف پاکستان محمد حنیف خٹک جبکہ تقریب زیرصدارت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی تھے۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختون خواہ وحید الحق ،کمانڈنٹ وفاقی سول ڈیفنس سکول حیات آباد مختلف اضلاع کے سول ڈیفنس افسران و انچارج اور سٹاف نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔




جبکہ پشاور، ملاکنڈ، ہنگو، کوہاٹ، کوہستان کے چیف وارڈنز کو بھی اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی اور انہیں ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس ہیں تقریب میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن پشاور کے سینئر وارڈنز اور جوانوں کو شیلڈز و میڈلز سے نوازا گیا ۔





تقریب کی خاص بات کہ سول ڈیفنس مانسہرہ کے لیے اعزاز ہے کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے ڈویژنل وارڈن یاسرعرفات جن کے پاس اس وقت سینئر وارڈنز کی عدم موجودگی کی وجہ سے سول ڈیفنس مانسہرہ کی کمانڈ بھی ہے




کو ان کی اعلٰی کارکردگی کے اعتراف میں ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آف پاکستان محمد حنیف خٹک نے گولڈ میڈل سے نوازا جو سول ڈیفنس مانسہرہ کے لیے پورے پاکستان اور خاص طور پر ایک بڑا اعزاز ہے ۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ 2016 تک تقریبا” غیر فعال ہو چکی تھی




اس وقت کے انچارج سول ڈیفنس مانسہرہ شکیل احمد راجہ نے انہیں سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کو فعال کرنے کا ٹاسک سونپا جسے انہوں نے انتہائی کم وقت میں خوش اسلوبی سے انجام دیا اور نئی بھرتی کے ذریعے ایک نئی تربیت یافتہ فورس کے ساتھ بحال کر دیا جس پر اس وقت کے کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے انچارج سول ڈیفنس کی ایڈوائز پر انہیں ان کی بہترین کارکردگی پر ڈپٹی پوسٹ وارڈن سے براہ راست ڈویژنل وارڈن تعینات کر دیا




۔ڈویژنل وارڈن یاسرعرفات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیابی اللہ تعالٰی کی خصوصی مدد سے ہوئی یہ ایک ٹیم ورک تھا جس میں سول ڈیفنس مانسہرہ کے انچارج شکیل احمد راجہ نے انہیں مکمل سپورٹ کیا




اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس مانسہرہ یاسرعرفات نے کہا ہے کہ مجھے جو گولڈ میڈل دیا گیا ہے میں اسے اپنے والدین اساتذہ اور اپنی فورس کے جوانوں کے نام کرتا ہوں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں