Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 




نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔




بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ساڑھے 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا اور یہ اضافہ صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں جنوری کے بلوں میں وصول کریں گی۔




بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ 




یاد رہے کہ نیپرا نے 26 دسمبر کو سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی




Exit mobile version