سال 2020 کیلئے مہمند پریس کلب کا نیا کابینہ تشکیل، گل محمد مومند صدر جبکہ محب علی محب جنرل سیکرٹری منتخب
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند، سال 2020 کیلئے مہمند پریس کلب کا نیا کابینہ تشکیل۔ گل محمد مومند صدر جبکہ محب علی محب جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کیلئے
مہمند پریس کلب کابینہ تشکیل دیا گیا۔ کمیٹی نوٹیفکیشن کے مطابق گل محمد مومند صدر، محب علی محب جنرل سیکرٹری، غلام حسین محب سینئر نائب صدر، اسماعیل خان جائنٹ سیکرٹری، خان اللہ مہمند فنانس سیکرٹری جبکہ شاہ محمود خان پریس سیکرٹری منتخب کر دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر نو منتخب صدر گل محمد مومند نے کہا کہ سال2020 ضم شدہ قبائلی اضلاع میں صحافیوں کے حقوق حاصل کرنے کا سال ہوگا۔ قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ قربانیاں صحافیوں نے دیا ہے۔ اب تک ایک درجن سے زیادہ قبائلی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پورا کرتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں
اور درجنوں تاحال بے گھر ہیں۔ تمام قبائلی صحافیوں کو 10 سالہ حکومتی ترقیاتی پروگرام میں خصوصی پیکیج دیا جائے۔ پریس کلبوں کو فعال کرنے کیلئے ماہانہ گرانٹ دیا جائے۔ نو منتخب صدر گل محمد مومند نے اس موقع پر مہمند پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا
کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتنی بڑی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ہم ان کے اعتماد کو کسی قسم کا ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔ اور اپنی حقوق حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔