83

دُلہا کی ناک لمبی ہے، دُلہن نے شادی سے انکار کردیا

دُلہا کی ناک لمبی ہے، دُلہن نے شادی سے انکار کردیا

بھارتی شہر بنگلورو میں دُلہن نے دُلہا کی ناک لمبی ہونے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔




بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والا نوجوان امریکا میں رہائش پذیر بھارتی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوا اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن بعد میں دُلہن نے دُلہا کی ناک پر اعتراض کرتے ہوئے شادی سے صاف انکار کردیا اور لڑکے کو ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کا بھی مشورہ دیا۔




بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ اس کی رشمی نامی لڑکی سے ملاقات چند ماہ قبل شادیاں کرانے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی جس کے بعد دونوں نے چند ماہ بعد ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔




شادی کے فیصلے کے بعد رشمی امریکا سے بنگلورو پہنچی اور دونوں کے خاندانوں کے درمیان بھی شادی کے حوالے سے بات چیت پکی کرکے منگنی کی رسم کی گئی۔




نوجوان نے بتایا کہ شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد اس نے لڑکی کے لیے لاکھوں روپے کے کپڑے اور تحائف لیے جب کہ شاندار ہوٹل میں لاکھوں روپے کے انتظامات بھی کیے لیکن شادی سے کچھ روز قبل لڑکی نے والد کو امریکا واپس جاکر ٹیلی فون کیا اور شادی نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔




نوجوان کے مطابق والد کی بات پر یقین نہ آنے پر رشمی کو خود فون کیا جس پر اس نے میری ناک لمبی ہونے کا طعنہ دیا اور شادی سے صاف انکار کرتے ہوئے پلاسٹک سرجری سے ناک ٹھیک کرانے کا بھی مشورہ دیا۔




نوجوان لڑکی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں پولیس نے دھوکا دہی کے کیس میں لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں