95

حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر ترجیحاً اقدامات اٹھاے، الطاف بٹ

حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر ترجیحاً اقدامات اٹھاے، الطاف بٹ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )کشمیری راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبا نہیں سکتا کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گے





کشمیر کنگز کی ٹیم مقبوضہ جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بغیر ادھوری ہے ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کو آزادی دلا کر کشمیر کنگز کی ٹیم کو بھی مکمل کرنا ہے نثار شاہق زمانہ طالب علمی سے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ پوری طرح منسلک ہیں کشمیر کنگز کے قیام سے کشمیری کرکٹرز کو نیا عزم و حوصلہ ملا ہے جس پر نثار شاہق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں




ہر فرد کشمیر کے حوالے سے اپنے حصے کا کردار ادا کرے مظلوم کشمیریوں کو حق آزادی دلانے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے نوجوان کسی قوم وملک کے تابناک مستقبل کے امین ہیں نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں




بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جاے ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز کشمیر کنگز کی پشاور پریمییر لیگ میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سےکشمیر کنگز کے چیرمین اور جے آئ یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شاہق متحدہ آزادی فورم کے صدر راجہ ارشد راجہ بشیر عثمانی شفیق بٹ مہتاب اشرف اقبال اکرم اور دیگر نے خطاب کیا




جبکہ اس موقع پر سید خالد گردیزی کاشف میر عبدالمنعم کرار حیدری بلال احمد راجہ عبدالمتین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند وزیراعظم مودی نے مسلمانوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے بھارتی انتہا پسند تنظیموں نے پاکستان کے امیج کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا جاتا ہے




حالانکہ سب سے بڑا دہشتگرد ملک خود بھارت ہے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کی چواہیس صرف پاکستان ہے کشمیر کے دریاوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے وہاں کی ہواوں کا رخ پاکستان کی طرف ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اس مقصد کے لیے لاکھوں لوگ شہید ہوچکے ہیں ہزاروں زخمی ومعذور ہیں ہزاروں جیل میں ہیں یہ ساری قربانیاں اسلام آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے دیگی ہیں انشاءاللہ یہ قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی کشمیر آزادی کی منزل سے ضرور ہمکنہار ہوگا




انہوں نے کہا کہ ان کی ساری ہمدردیاں کشمیر کنگز کے ساتھ ہیں ہم کشمیر کنگز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گےانہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور دفاع وطن کے لیے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے صحت مند جسم کےلیے کھیل ضروری ہے




حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھاے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیعات میں تحریک آزادی کشمیر کو سرفہرست ہونا چاہیے ہر شخص کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے دوسروں پر تنقید کے نشتر چلانے کے بجاے ہر شخص اپنے حوالے سے دیکھے




کہ وہ کشمیر کے حوالے سے کیا کردار ادا کرسکتا ہے نثار شاہق زمانہ طالب علمی سے تحریک آزادی کشمیر سے وابستہ ہیں اور اب بھی اسی جوش وجذبے سے کشمیر کے لیے متحرک کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کشمیر کنگز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لیے بہت مثبت اور تعمیری سرگرمی کی ہے




جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں جے آئ یوتھ آزادکشمیر گلگت بلتستان کے صدر اور چیرمین کشمیر کنگز نثار احمد شاہق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم کشمیر کنگز کے پلیٹ فارم سے کشمیر کے نام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کشمیر کنگز کرکٹ کے میدان میں اپنا نام پیدا کرے




ہم اس کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں انہوں نے کہاکہ سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ کی ساری زندگی جہد مسلسل میں گزری ہے کشمیر کی تحریک میں گرانقدر کردار ہے کشمیر کے حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

کھیلوں کی حوصلہ افزائ کے لیے بھی ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں یہ ان کی مثبت اور تعمیری سوچ کا اظہار ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ الطاف بٹ صاحب کشمیر کنگز کی بھرپور سرپرستی کریں گے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں