88

ڈہوک عباسی منگل بازار میں ناقص سکیورٹی ,منشیات فروشی اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر

ڈہوک عباسی منگل بازار میں ناقص سکیورٹی ,منشیات فروشی اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ڈہوک عباسی منگل بازار میں ناقص سکیورٹی ,منشیات فروشی اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر عوام حاجز آگئے.تفصیلات کے مطابق ترنول کے علاقہ ڈہوک عباسی میں لگایا جانے والا منگل بازار عوام کی سہولت کی بجائے عذاب بن گیا.








بازار میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت,سکیورٹی کا ناقص نظام, منشیات فروشی اور جسم فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے, انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی.




بازار کی وجہ سے ڈہوک عباسی روڈ پر سارا دن ٹریفک مکمل جام رہتی ہے جس سے مریضوں, خواتین اور بزرگوں کا سفر محال ہو جاتا ہے.منشیات فروشی عام ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل خصوصا طلباء کی زندگیاں داو پر لگ گئیں.




عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ منگل بازار کو دوسرے بازار سے دور رکھا جائے,سکیورٹی نظام درست کیا جائے.منشیات فروشوں اور دوسرے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں