سرکل رائے ونڈ میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن انعام وحید خان نے تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) سرکل رائے ونڈ میں ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن انعام وحید خان نے تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
جس میں ایس پی صدر آپریشنزسید غضنفر علی ایس پی انوسٹی گیشن منصور قمر ایس ڈی پی او رائے ونڈ سرکل ا ے ایس پی محمد رضا تنویر اور متعلقہ ایس ایچ اوز اورانچارج انوسٹی گیشن موجود تھے
کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹی گیشن کو آگاہ کیا ڈی آئی جیز رائے بابر سعید اور انعام وحید خان نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور سائلین کی درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی
۔ ڈی آئی جیز نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ یا تاخیری حربے ہر گز برداشت نہیں کیے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں شنوائی کیلئے براہِ راست ہم سے رابطہ کر سکتے ہیںمسائل کے حل کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں
ڈی آئی جیز آپریشن و انوسٹی گیشن نے تھانہ رائے ونڈ سٹی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کا مزیدکہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت کے لئے تفویض کردہ اختیارات استعمال میں لائیں اور تمام پولیس افسران سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔