81

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ منگل کے روز سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 14/2میں گلی کے اندر بنائی جانے والی سڑک کی مزاحمت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے




وہاں پر کام شروع کر وا دیا اور متعلقہ شعبوں کے عملے کی موجودگی میں اس سڑک کا ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا۔ اسی طرح سیکٹرآئی 14/2 کے دو پلاٹوں کا قبضہ لیکر موقع پر الاٹیوں کے حوالے کر دیا گیا




تاکہ وہ اپنے پلاٹوں پر گھر تعمیر کر سکیں۔دریں اثناء سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی معاونت سے جی ٹی روڈ پر پشاور کی طرف سے ترنول پھاٹک تک 2000ہزار میٹر طویل علاقے کی حدود کا تعین بھی کیا ہے جس کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے ریونیو سٹاف کے ہمراہ مل کر یہ حد بندی کی گئی ہے




تاکہ سرکاری اراضی پر کی جانے والی تجاوزات کی نشاندہی ہو سکے۔ سرکاری اراضی کی حدود کا تعین ہونے کے بعد اب سی ڈ ی اے سرکاری اراضی پر کی جانے والی تجاوزات کو ختم کرے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں