107

عراق جانیوالے پاکستانیوں کو سفری ہدایات جاری

عراق جانیوالے پاکستانیوں کو سفری ہدایات جاری

اسلام آباد: پاکستان نے عراق جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہریوں کو ہدایت جاری کردی۔




بغداد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد پاکستان کی جانب  سے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔




ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہےکہ خطے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظرعراق جانے والے پاکستانی شہری انتہائی محتاط رہیں۔




دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ جو شہری پہلے سے عراق میں موجود ہیں وہ بغداد میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے قریبی روابط رکھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں