قصورتھانوں میں ٹاؤٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والا ڈاکومنٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )قصورتھانوں میں ٹاؤٹوں کے حوالے سے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والا ڈاکومنٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک سوشل میڈیاپر ایک ڈاکومنٹ وائرل ہوا
جس میں معزز پیشوں سے تعلق رکھنے والے معززین کا بھی ذکر ہے، قصور پولیس ایسے کسی ڈاکومنٹ کو اون (Own) نہیں کرتی
۔ انشاء اللہ بہت جلد قصور پولیس مکمل ویری فکیشن اور تحقیقات کے بعد تھانوں میں ٹاؤٹوں کی نشاندہی کرکے حقائق منظر عام پر لائے گی اور ٹاؤٹوں کا سختی سے محاسبہ کرکے ان کا داخلہ تھانوں میں بند کیا جائے گا۔