Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حضرت محمد مصطفی ٰصَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونےسے ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے ثمر سراج

حضرت محمد مصطفی ٰصَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونےسے ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے ثمر سراج

حضرت محمد مصطفی ٰصَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونےسے ہی مسلمانوں کی کامیابی ہے ثمر سراج

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )کراچی بلوچ کالونی میں ساتویں عظیم الشان محفل میلاد کانفرنس بسلسلہ ایصال ثواب اولیاء کرام شہداے کشمیر فلسطین برما کا انقعاد کیا گیا جس میں چیئرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ثمر سراج چوہدری کی آمد پر منتظمین اور عوام کی جانب سے شاندار اسقبال کیا گیا کانفرنس میں ملک کے نامور علماء دین نعت خواں حضرات خواتین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے




چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ آقا دو جہاں جن کی وجہ سے اللہ تعالی نے یہ کائینات تخلیق کی پیارے آقا کی ذات اقدس پر لاکھوں کروڑوں سلام آج مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے اور اللہ اور اسکے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں




ثمر سراج نے کہا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کی اعشاعت کے لیے جو محنت کی اس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اولیاء اللہ کے فیض اور انکی تعلیمات سے لاکھوں عوام نے دین اسلام قبول کیا اور آج پوری دنیا میں اولیاء اللہ کے فیض و برکات کے باعث اسلام پھیل رہا ہے




اس موقع پر ثمر سراج نے شہدائے کشمیر فلسطین برما کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی اور وطن پر اپنی جان نچاور کرنے والے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں




اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ انکے نقش قدم پر چل کر ہم بھی وطن عزیز کے دفاع اور ظلم و جابر اسلام مخالف قوتوں کے آگے ڈٹ کر اسلام کا پرچم مضبوطی سے تھام کر رکھیں گے اور اپنی دھرتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے




Exit mobile version