ربجا انتخابات نثار احمد ایک بار پھر صدر منتخب،نوٹیفیکیشن جاری ، پی ایف یو جے و ذیلی صحافتی تنظیموں کی مبارک باد
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) ربجا الیکشن2020 نثاراحمد دوسری بارصدر منتخب ہو گئے جبکہ شمیم آرا سیکرٹری جنرل سیکرٹری منتخب ہوۓ ۔
دیگر منتخب عہدیداران میں سید آصف علی ہمدانی ،سید نصرت شاہ مجا ہدنقوی،محمد پرویز، نائب صدور منتخب ہو گئے ہیں
۔الیکشن کمیشن نے تمام اُمید واروں کے کاغذات درست قرار دیتے ہوئے
تمام عہدیداران اور گورنگ با ڈی ممبران کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کی پر وقار تقریب پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کی گئی
جس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، بانی ربجا قربان ستی،آرآئی یو کے صدر عا مر سجاد سید،اے پی پی یونین کے صدر شہزاد اکبر چوہدری سمیت بڑی تعداد میں صحا فیوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد راولپنڈی بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن 2020کا باضا بطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ہال میں نوٹیفکیشن کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی
الیکشن کمشن کے ڈاکٹر عا بد عبا سی نے الیکشن کے نتا ئج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ربجا الیکشن2020میں نثار احمد صدر،سید آ صف علی ہمدانی،سید نصرت عباس،سید مجا ہد نقوی،محمد پر ویز نا ئب صدر،
شمیم آرا سیکٹری جنرل سیکرٹری ،محمد فا روق،را جہ شو کت محمود،سردا ر شا ہد حمید،فا روق خٹک جوائنٹ سیکرٹری،فہیم زبیر عبا سی فنانس سیکرٹری،
سردار فیاض سیکرٹری اطلاعات،جبکہ گورننگ با ڈی میں قربا ن ستی،رانا ذاہدحسین،سید طا ہر شاہ،راجہ جا وید اختر،نوید اقبال ملک،زبیر احمد بلو چ،محمد رضوان طا ہر،حنیف عا بد ،چوہدری عدنان بری،جعفر علی بلتی،اعظم خان ہوتی،غلام مصطفٰی سواتی،کفا یت اللہ،ارشد محمود، شاہد محب،دوریز کیانی،اختر سجانی،
راجہ فیصل ،کامران کھو کھر،نثار خٹک،محمد وسیم اشرف، کامران علی رضاء،جزاک اللہ،
فا ئزہ شاہ کاظمی،میڈم ثانیہ ہاشمی،بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
نو منتخب صدر نثار احمداور دیگر رعہدیداران نے تما م صحا فیوں کا شکریہ اداکیا
جنہوں نے بھر پور اعتماد کیا۔اس موقع پر گروپ لیڈر افضل بٹ،سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، با نی ربجا،قربان ستی،آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید ،اے پی پی کے صدر شہزاد اکبرچوہدر ی،سینئیر صحافی طا رق عثمان،بلال احمد ڈار،ترنول کلب کے اظہر حسین قاضی،
دولتالہ پریس کلب کے صدر منور نقوی،سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔صدر نثار احمد نے تقریب میں تمام ممبران اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ممبران نےاعتماد کا اظہارکیا ہے میں اپنے ممبران کو مایوس نہیں کرونگا۔
انشاء اللہ نئی ٹیم کے ساتھ صحا فیوں کی ہر سطح پر فلاح وبہبود کے بڑے کا م کریں گے۔اورمعاشی ودیگر مشکلا ت کے حل کیلئے بھی عملی اقدا مات اٹھا ئیں گے
تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار اور گل دستے پیش کئے گئے ۔