95

جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز کی جانب سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق کے اعزاز میں تقریب منعقد

جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز کی جانب سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق کے اعزاز میں تقریب منعقد

جدہ (نورالحسن گجر بیورو چیف جدہ)جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں تقریب کیا گیا








جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید،او آئی سی میں پاکستان کے پہلے سفیر رضوان شیخ قونصلیٹ کے افسران اور کشمیر کیمنونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جموں و کشمیر کیمونٹی اوورسیز کی جانب سے سابق وزیر اعظم سردار عتیق کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدرات کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق نے کی








تقریب سے جموں کشمیر کیمونٹی کے چئیرمین سردار اشفاق جنرل سیکرٹری وقاص عنایت ،سنئیر وائس چئیرمین خورشید احمد متیال ،نے اپنے خطابات میں سردار عتیق خان کو عمرہ کی مبارکباد دی اور کیمونٹی کی جانب سے کشمیری کی آزادی کے لیے اپنی جہدوجہد سے متعلق بریف کیا تقریب سے او آئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان شیخ نے اپنے خطاب میں کہا




کے بھارت کے غاصبانہ اقدام کی وجہ سے اس وقت جموں کشمیر میں انسانی برہان ہے ،او آئی سی جب سے بنی ہےتب سے لیکر آج تک کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہےبھارتی حکومت انسانی حقوق کی تنظمیوں کو کشمیر میں جانے کی اجازت دے بھارت جتنا مرضی ہے




کشمیر اشو کودوبانے کی کوشش کر لیکن دوبا نہیں سکتا یہ مسلۂ اب صرف کشمیر کا نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسلۂ ہے ۔تقریب سے سابق وزیر اعظمُ آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا کہ بھارت کشمیر کے حالات خراب کرتے کرتے خود اس مقام پر پہنچ گیا ہے کہ اس وقت اپنے حالات انکے قابو سے باہر ہو گیے ہیں




اور بھارت کے اندر آزادی کی تحریکیں چل پڑی ہیں بھارتی آرمی چیف خواب نہ دیکھے ہمارے دو کوے مارے تھے جواب میں ہم نے لائن آف کنٹرول کے اندر جا کر درجنوں چوکیاں تباہ کی ہیں باڈر پے ہماری آرمی بعد میں پہلے کشمیری عوام ہی بھارتی فوج کے مقابلے کے لیے کافی ہے




جس طرح ہماری سیاسی جماعتوں نے ملکر آرمی ایکٹ قومی یکجہتی سے پاس کیا اس سے ایک میسج گیا ہے ہم سب قومی مفاد کے لیے ایک ہیں اور کیسی بھی طاقت کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں مسلہ کشمیر کے حل کا وقت قریب آ گیا




عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق فوری طور پر کشمیر کا مسلہ حل کیا جائے تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی اور کشمیر میں شہد ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی ۔۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں