Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث اشیا ء خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں ، جام جاوید لاڑ

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور )لیاقت پور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء جام جاوید لاڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث اشیا ء خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں

عام طور پر سبزیاں اور پھلوں اور اشیاء خورونوش کے ریٹس میں اضافہ سے تمام چیزیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں انہوں نے مزید کہ آئے رو ز پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے غریب کو دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو رہی

حکومت نے جو غریب عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیئے تھے وہ صرف وعدوں تک محدود رہے ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام اب حکومت سے مایوسی کا شکار ہو رہی ہے حکومت کو چائیے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرئے ۔

Exit mobile version