106

صحافتی برادری نے ڈی پی او صادق بلوچ سے مطالبہ ٹول پلازہ پر صحافیوں کو استثنیٰ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں

صحافتی برادری نے ڈی پی او صادق بلوچ سے مطالبہ ٹول پلازہ پر صحافیوں کو استثنیٰ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ کے صحافتی برادری نے ڈی پی او صادق بلوچ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹول پلازہ پر صحافیوں کو استثنیٰ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے




کہ مانسہرہ کے صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے سلسلے میں بعض اوقات دن میں کئی بار ٹول پلازہ سے گزرنا پڑتا ہے اور وہ اس کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران ایک دن میں دیڑھ دو سو روپے کا ٹول ادا کریں صحافیوں کو اپنی قلمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے جہاں اوربہت سی مشکلات درپیش ہیں




وہاں انہیں ٹول پلازہ کی صورت میں ایک نئے اضافی بوجھ کا سامنا ہے جس کے تدارک کے لیے ڈی پی او مانسہرہ اپنا کردار ادا کریں اور صحافیوں کے لیے ٹول کے استثنیٰ کو یقینی بنائیں مانسہرہ کے صحافتی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے




کہ اکثر صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں داتا۔ٹنن۔لودھی آ باد اور قلندرآ باد تک دن میں کئی بار آ نا اور جانا ہوتا ہے محدود فاصلے تک ٹول کا اطلاق انصآف کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے اور متعلقہ حکام کی فوری توجہ کا متقاضی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں