Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میاں شہزاد منورضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین قصورکی قیادت ناہید واصف سے ملاقات

میاں شہزاد منورضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین قصورکی قیادت ناہید واصف سے ملاقات

میاں شہزاد منورضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین قصورکی قیادت ناہید واصف سے ملاقات

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)میاں شہزاد منورضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین قصورکی قیادت میں اعجاز الحق خانزادہ سینئر نائب صدر ضلع قصور،شہزاد طفیل تحصیل صدر قصور،علی حسن سینئر نائب صدر تحصیل قصور،سید حذیفہ بخاری،دلبرنین خان،نذیر احمد اورپنجاب ٹیچرز یونین تحصیل وضلع قصور کے عہدیداران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم ناہید واصف سے ملاقات کی




ملاقات میں اساتذہ کرام کو درپیش مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی اور اساتذہ کرام کی پروموشن اور ریگولر آرڈرز جاری کرنے اور ضلع قصور کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن پر خراج تحسین پیش کیا۔سی ای او ایجوکیشن ناہید واصف نے یونین کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا




کہ اساتذہ کے مسائل اور جائز مطالبات کو حل کرنے کی وہ بھرپور کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے اساتذہ کرام میرے لیے قابل احترام ہیں ان کو کسی طرح کا مسئلہ ہو تو مجھے اس بارے آگاہ کریں میں ہر ممکن کوشش کر کے اسے حل کروں گی۔




Exit mobile version