78

جندوپیر کمال سے ملانے والی واحد سڑک سانگلہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جندوپیر کمال سے ملانے والی واحد سڑک سانگلہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور )موضع تڑکری،موضع کوٹلہ خیرے خاں،موضع احمد یار ٹانوی،موضع کنجکی والا،اور چکوک 139,140,141,142,این پی کی درجنوں بستیوں کو اڈاجندوپیر کمال سے ملانے والی واحد سڑک سانگلہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے




اس روڈ پر موجود متعدد پلیاں بھی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں ان حادثات میں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کا بروقت پہنچنا ناممکن ہے جس کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان کا سامنہ کرنا پڑتا ہے




بارشوں کے موسم میں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں اہل علاقہ فوجی ریاض احمد،فداحسین ،مختیارخاں،شہباز بخاری،جام حاجی لاڑ،محمد رمضان،صابر سیال،حاجی اللہ بخش،نے ممبر قومی اسمبلی این اے 175مخدوم سید مبین احمد،ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 257 چوہدری مسعود احمد سےنوٹس لیتے ہوئے اس روڈ کی تعمیر نو کروانے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں