95

لیاقت پورتا اللّه آباد دوسال قبل تعمیرہونے والی ون وے روڈدو سال گزر جانے کے بعد بھی نا مکمل

لیاقت پورتا اللّه آباد دوسال قبل تعمیرہونے والی ون وے روڈدو سال گزر جانے کے بعد بھی نا مکمل

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور ) لیاقت پورتا اللّه آباد دوسال قبل تعمیرہونے والی ون وے روڈدو سال گزر جانے کے بعد بھی نا مکمل اس راستے میں آنے والی پل بھی نہ بن سکی جس کی وجہ سے امدورفت میں شدید دشواری کا سامنہ ھےحکام بالا سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ








سابق ایم پی اے مخدوم سیدمسعودعالم نے اللہ آبادسے لیاقت پورتک ون وے روڈ منظورکرائی تھی۔پہلے مرحلے میں تین کلومیٹرروڈ کی تعمیرکاآغاز اللہ آبادشہر سے کیاگیاتھالیکن گزشتہ ماہ ٹھیکیدارکاعملہ تعمیراتی کام کاادھوراچھوڑکرغائب ہوچکاہے۔شہرسے گزرنے والی نہرپرنئی پل بھی تعمیرکی گئی ہے




لیکن پل پرکارپٹ نہ بچھانے اور پل کے دونوں اطراف سٹرک کی تعمیر مکمل نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں اور ٹریفک کومشکلات کاسامناہے اورخاص طورپربارش کے دنوں میں شہریوں اورٹریفک کوآمدورفت میں شدید دشواریوں کاسامناکرناپڑتاہے.مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد کے نائب صدر میاں کاشف حسین کھرل۔




ایم اے خالق بھٹی۔میاں واجدحسین کھرل۔محمدایازعباسی۔محمدارشدخان۔محمدامین۔سکندربھٹی۔محمدایازبھٹی سمیت دیگرنے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر پل اور ون وے سٹرک کاتعمیراتی کام مکمل کیاجائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں