Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایس ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کی ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کے ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگ

ایس ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کی ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کے ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگ

ایس ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کی ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کے ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کی ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کے ڈی ایف سیز کے ساتھ میٹنگمیٹنگ میں ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے ڈی۔ایف۔سیز کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ تمام ڈی۔ایف۔سیز جوڈیشل پالیسی پر عمل کو یقینی بنائیں۔اور عدالتوں سے جاری سمن وارنٹ کی تعمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔





اسکے علاوہ انھوں نے تمام ڈی۔ایف۔سیز کو سمن اور وارنٹ کی اقسام اور انکی پولیس رولز کے مطابق تعمیل کے متعلق تفصیلی ہدایات دی گئ کہ سمن اور وارنٹ کی تعمیل بروقت اور ضبطہ کےمطابق کی جاۓ۔ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ کا کہنا تھا کہ سمن اور وارنٹ کی تعمیل میں تاخیر یا خلاف ضابطہ تعمیل کی صورت میں ڈی۔ایف۔سی کو نہ صرف ٹرانسفر کیا جاۓ گا




بلکہ انکے خلاف محکمانہ کاروائ بھی عمل میں لائ جاۓ گئ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران یا پرائیویٹ گواہان کے نام جاری حکم ناموں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مقدمات میں بروقت شہادت ریکارڈ کی جائے اور مقدمات میں کسی قسم کا التوا نہ ہو سکے۔ڈی ایف سیز اپنے علاقہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھیں




اور جرائم کے خاتمے اور تدارک کے لئے محنت اور لگن سے کام کریںعلاقے میں رہنے والے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں ایس ایچ او تھانہ کو بروقت آگاہ کریں۔





مٹنگ کے دوران ضلع بھر کے ڈی۔ایف۔سیز نے ایس۔ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جنکو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائ گئ۔ڈی۔ایف۔سیز کی میٹنگ میں انسپکٹر لیگل نے بھی شرکت کی۔




Exit mobile version