78

پولیو مہم پہلے روز ٹارگٹ 99 اعشاریہ 20 فیصد پورا کیا گیا

پولیو مہم پہلے روز ٹارگٹ 99 اعشاریہ 20 فیصد پورا کیا گیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض)ضلع ڈیرہ غازی خان میں خصوصی پولیو مہم کے پہلے روز 6169 خانہ بدوش سمیت 227464 بچوں کو حفاظتی ویکسین اور 269940 کواو پی وی خوراک دی گئی۔








پہلے روز ٹارگٹ 99 اعشاریہ 20 فیصد پورا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اجلاس منعقد کرکے مہم کے دوران سامنے آنے والی کوتاہیوں اور خامیوں کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا




کہ خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ضلع کے داخلی مقامات کو خصوصی فوکس کرکے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔




ٹرانزٹ سائٹس پر متحرک ٹیمیں تعینات کی جائیں۔پولیس اور بی ایم پی ہر گاڑی کو روک کر پولیو قطرے پلانے میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 229248 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔مائیکروپلان کے مطابق ٹیمیں کام کررہی ہیں۔




اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمار شاہ،یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں