Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آج کےدورجدید میں بھی ہم پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،خالدمحمود مہر

آج کےدورجدید میں بھی ہم پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،خالدمحمود مہر

آج کےدورجدید میں بھی ہم پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،خالدمحمود مہر

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)اڈاجندوپیر کمال سے ملحقہ بستی مہر حضور بخش میں بنیادی سہولیات کا فقدان بستی کے رہائشی انجینئر خالدمحمود مہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کےدورجدید میں بھی ہم پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

کئی حکومتیں بدلیں کئی ارکان اسمبلی بدلے لیکن بدقسمتی سے ہماری بستی کے حالات نہ بدل سکے آج بھی جندوپیر کمال سے ہماری بستی جانے کیلئے ہوئی راستہ نہیں کچے راستےہی ہماری گزر گاہ ہیں لیکن جب بارش ہوتی ہے تو ہماری کلراٹھی زمین دلدل میں تبدیل ہو جاتی ہے

ہم گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں حالیہ بارش کے باعث ابھی تک راستہ امدورفت کے قابل نہیں اہل علاقہ مہر محمد صادق،مہر محمد رازق،ساجد محمود،سجاداحمد،بشیر احمد،محمدصدیق،محمد رفیق،محمداسلم نے ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 257 چوہدری مسعود احمد،ممبرقومی اسمبلی این اے 175 مخدوم مبین احمد سے فوری نوٹس لیتے ہوئے جندوپیر کمال تابستی مہرحضور بخش براستہ قبرستان جندوپیر روڈ بنوانے کا مطالبہ کیا ہے




Exit mobile version