Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بیرون ملک سے آئے نوجوان کو 36لاکھ کا چونا لگانے والے نوسر باز باپ بیٹا قانون کی گرفت میں

بیرون ملک سے آئے نوجوان کو 36لاکھ کا چونا لگانے والے نوسر باز باپ بیٹا قانون کی گرفت میں

بیرون ملک سے آئے نوجوان کو 36لاکھ کا چونا لگانے والے نوسر باز باپ بیٹا قانون کی گرفت میں

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )بیرون ملک سے آئے نوجوان کو 36لاکھ کا چونا لگانے والے نوسر باز باپ بیٹا قانون کی گرفت میں آ گئے. شعیب سبزواری کی درخواست پر محمد ایاز اور اس کے بیٹے بلال کے خلاف ترنول پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا.




تفصیلات کے مطابق سید شعیب سبزواری نے ترنول پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ دبئی کی ایک سٹیل کمپنی میں بطور سٹور منیجر کام کرتا تھا 6 ماہ وہاں سے جمع پونجی لے کر پاکستان آیا اور ترنول کے علاقہ سیکٹر بی سترہ میں کافی شاپ اور ہوٹل بنانے کیلئے




راولپنڈی کے علاقہ گوالمنڈی میں سٹیل کچن تیار کرنے والئ نجی کمپنی کے مالک محمد ایاز خان اور اسکے بیٹے بلال خان سے 45 لاکھ روپے میں کافی شاپ کچن اور ہوٹل کا کچن بنانے کا ایگریمنٹ ہوا




اور انہوں نے 36 لاکھ پچاس ہزارروپے مجھ سے ایڈوانس لے کر 45 روز میں کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا جبکہ بقیہ رقم کام مکمل ہونے کے بعد دینا تھی. آج 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کام مکمل نہ ہوا




اور وہ شخص مزید کام کرنے سے انکاری ہو گیا, ترنول پولیس نے دونوں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا.اور عدالت پیش کر کے دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا.




Exit mobile version