80

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض)ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا انہوں نےکمشنر نسیم صادق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع میں کلین اینڈ گرین مہم اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل نے کمشنر نسیم صادق سےمانکا کینال کی صفائی،جنرل بس سٹینڈ کی

اپ گریڈیشن،افیسرز کلب ،شہر خاموشاں اور دیگر ترقیاتی کام پر تفصیلی بات چیت کی کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کا نقشہ منظور کرلیا گیا ہے۔بس سٹینڈ کی تعمیر و توسیع پر دس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔آفیسرز کلب کی بحالی اور تعمیر کے منصوبے پر تین کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

کوٹلہ سکھانی میں 19 کروڑ روپے سے شہر خاموشاں کی تعمیر جاری ہےمانکا کینال کی 14 سال بعد ڈی سیلٹنگ کی جارہی ہے جسے رواں ماہ کے اندر مکمل کرکے گرین بیلٹس،چھوٹے پارک بنائے جائیں گے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کےلئے ملکر کام کیا

جائیگا۔دورہ کے دوران ضلع کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا جائیگا۔اس موقع پرڈائریکٹر لوک گورنمنٹ ملک محمد رفیق،ایس ای خرم عباس،ایکسئین خلیل احمد کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد رمضان ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں