Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت زرعی تربیتی پروگرام کا آغاز

وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت زرعی تربیتی پروگرام کا آغاز

وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت زرعی تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں زراعت کی ترقی اور غذائی تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس کے نتیجے میں گذشتہ دو سال سے ہماری زرعی جی ڈی پی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔ کسانوں کے مسائل کا حل اور ان تک فصلوں کی نئی اقسام اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کونسل کے زرعی سائنسدانوں کا مشن ہے۔

پی اے آر سی کے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے زرعی تربیتی ادارے ایگریکلچر پولی تیکنیک انسٹی ٹیوٹ کے جانب سے وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت فارم مینیجر (کمرشل ویجیٹیبل پروڈکشن) اور ڈیری فارم مینیجر (کمرشل ڈیری فارمنگ )کے تربیتی کورس کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کور س کا دورانیہ 3ماہ ، عمر کی حد 18 تا40جبکہ تعلیم کا معیار میٹرک رکھا گیا ہے۔ایگریکلچر پولی تیکنیک انسٹی ٹیوٹ ، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے اعلامیہ کے مطابق رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لئے

ایگریکلچر پولی تیکنیک انسٹی ٹیوٹ ، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز، پارک روڈ ، اسلام آبادسے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن اپلائی کی سہولت دستیاب ہے۔ آن لائن اپلائی کرنے کے لئے https://navttc.kamyabjawan.gov.pk/fmCandidateRegistration.aspx کی ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24جنوری 2020ہے ۔داخلہ فری جبکہ کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔




Exit mobile version