113

کراچی میں نجی اسکول کا مالک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی میں نجی اسکول کا مالک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی(نمائندہ خصوصی)کے علاقے ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کا مالک جاں بحق جب کہ فروٹ فروش زخمی ہوگیا۔ 

— جیو نیوز فوٹو

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق قیوم آباد سے کورنگی ندی کے بند کے ساتھ ڈیفنس جانے والے ایکسپریس وی پر کار میں سوار ایک شخص سڑک کنارے کھڑے ٹھیلے والے سے فروٹ خرید رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان وہاں پہنچے اور ٹارگٹ کرکے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار مشتاق خان اور فروٹ والا صاحب خان زخمی ہوئے۔ 

انہیں نجی گاڑی کے ذریعے جن اسپتال روانہ کیا گیا جہاں پہنچنے تک کار سوار جاں بحق ہو چکا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق کار سوار مشتاق خان ولد گل رحمن ڈیفنس فیز 2 میں ایک نجی اسکول ایچی سن ماڈل اسکول کے مالک ہیں۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول مشتاق خان سندھ پولیس کے ریٹائرڈ اور مرحوم ڈی ایس پی گل رحمان کے بیٹے اور پاک آرمی سے ریٹائرڈ میجر تھے۔

مقتول سندھ حکومت کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے گلشن اقبال میں معروف ایچی سن ماڈل اسکول قائم کیا تھا جس کی برانچیں اب گلستان جوہر اور شہر کے دیگر علاقوں کے علاوہ ڈیفنس میں بھی کھولی گئی ہیں۔

ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن میں پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں