Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شاہی روڈ تا بستی ملانوالی لنک روڈ عرصہ درازسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شاہی روڈ تا بستی ملانوالی لنک روڈ عرصہ درازسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شاہی روڈ تا بستی ملانوالی لنک روڈ عرصہ درازسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)شاہی روڈ تا بستی ملانوالی لنک روڈ عرصہ درازسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جسکی وجہ سے امدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ایمرجنسی کی صورت میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے پاتا ہے

ایمرجنسی کی صورت میں مریض ہسپتال پہنچنے کی بجائے خالق حقیقی سے جا ملتا ہے درجنوں بستیوں کو ملانے والی اس لنک روڈ پر واحد پلی بھی عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی ہے

اہل علاقہ مبشررحمن بھٹہ محمدطاہراجمل،وسیم خان،عبدالقدیر،اصغر بھٹہ ،ریاض بھٹہ ملک ذوالفقار علی نے ممبر قومی اسمبلی این اے 174 سید سمیع الحسن گیلانی،ممبرصوبائی اسمبلی پی پی 254 سید افتخار الحسن گیلانی سے اس روڈ اور پل کی تعمیر نو کرانے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version