122

ملک میں مہنگائ کا جن بے قابو ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، پیپلز پارٹی

ملک میں مہنگائ کا جن بے قابو ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، پیپلز پارٹی

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لیاقت پور کے سینئر نائب صدر سردار ملک اللہ وسایا نوناری،سٹی صدر جام جاوید اختر لاڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائ کا جن بے قابو ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں

کھانے پینے کی ایشاء پر ٹیکس لگا کر حکومت وقت نے غریب کو رونے پر مجبور کردیااشیاء خوردونوش میں روز بروز اضافے نے غریبوں اور محنت کشوں کی کمر توڑ دی ہےتبدیلی سرکار نے الیکشن سے پہلے جو بڑے بڑے دعوے کیے تھے وہ سب اقتدارِ میں آ کر ہوا کردیے

اور اپنے ہر وعدے سے یو ٹرن لے کر ثابت کردیا کہ عامہ خدمات ان کا منشور نہیں صرف یو ٹرن ہی ان کی سیاست ہے انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے غریبوں اور محنت کشوں کو روزگار دینے کی بجائے لنگر خانے بنا دیے غربت لنگر خانوں سے نہیں روزگار دینے سے ختم ہوگی

آج غریب اور محنت کش طبقہ تبدیلی سرکار سے پوچھ رہا ہےکہ اگر یہ مدینہ کی ریاست والی حکومت ہےتواس مدینہ کی ریاست سے تو چوروں کی حکومت کئی گنا بہتر تھی اس موقع پر عمران اشفاق،شہزادیسین لبانہ،علی منصور، منصور چانڈیہ محمد ظفر اقبال لبانہ،اجمل خان،طارق عمران ،ملک لطیف بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں