Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

روڈ پہ سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

تحصیل فورٹ عباس

روڈ پہ سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) 21 جنوری کو جناب مظہر احمد وٹو DSP/PHP بہاولنگر کی زیر صدارت انچارج PHP پوسٹس ضلع بہاولنگر کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام پٹرولنگ پوسٹس ضلع بہاولنگر کی رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور انچارج PHP پوسٹس ہائے ضلع ہذا کو اپنی کارگردگی مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ہدایت کی کہ

بمطابق SOP اپنی ڈیوٹی مکمل دلجمعی اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں روڈ پہ سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہر قسم کی فوری مدد فراہم کریں اور خاص طور پہ روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے روازانہ کی بنیاد پہ اگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے خاص طور پہ دھند کے موسم میں ڈرائیوران کو احتیاطی تدابیر کے متعلق روزانہ بریفنگز دی جائیں مذید DSP صاحب نے کم عمر ڈرائیورز اور تیررفتاری اور

اوور لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی ہدایت کی اور ہدایت کی کہ ہائی وے روڈ پہ قائم ناجائز تجاوازات کا متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے خاتمہ کیا جائے اور بیٹ ایریا میں جس جگہ سے روڈ کنڈیشن خراب ہے وہاں متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے ان جگہوں کو رپئیر کروا جائے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جائے۔ اس بابت عوام الناس کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے اگاہی دی جائے.مذید DSP صاحب نے انچارجز پوسٹ کو سختی سے ہداہت کی کہ پٹرولنگ پوسٹس پہ

سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا جائے رات کے اوقات میں پٹرولنگ پوسٹ کے چاروں اطراف روشنی کا مناسب انتظام ہونا چاہیے سنتری ڈیوٹی ہمہ وقت الرٹ ہونی چاہیے اور پٹرولنگ ٹیم بنطابق SOP اپنے علاقے میں موثر گشت کرے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ضلع پولیس سے ہمہ وقت رابطہ میں رہیں مذید جناب DSP صاحب نے ملازمان کی فٹنس اور ٹرن آوٹ کے معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ملازمان کی کٹنگ بمطابق SOP ہو دوران ڈیوٹی یونیفارم اچھے طریقہ سے زیب تن کی ہو اور جوانوں کا ٹرن آوٹ مثالی ہونا چاہیے۔ پوسٹس پہ ہفتہ وار اسلحہ صفائی لازمی کی جائے اور سوشل ورک کا اہتمام کیا جائے اور اور پوسٹس پہ صفائی کا بہترین معیار قائم کیا جائے

Exit mobile version