125

حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی لمعہ فکریہ ہے ثمر سراج چوہدری

حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی لمعہ فکریہ ہے ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی کرفیو لگا کر مظلوم عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں اور بھارت طاقت اور جبر کے زریعے کشمیریوں پر انسانی سوز مظالم ڈھا رہا ہے

جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ثمر سراج نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام اور مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم پر اقوام عالم خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حکمرانوں کی اس صورت حال پر خاموشی لمعہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کشمیری عوام 72سالوں سے بھارتی بربریت کا سامنا کر رہی ہے

بھارت نے مقبوضہ وادی کو زندہ انسانوں کی جیل بنادی ہے اور بھارت ریاستی دہشت گردی کے زریعے خطہ کے امن کو تباہ کر رہا ہے ثمر سراج چوہدری نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نوٹس لیتے ہوئے کشمیر میں جاری غیر قانونی کرفیو اور مظالم کو بند کروانے میں کردار ادا کرئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں