Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مروٹ جعلی کرنسی استعمال کرتے دو عورتیں گرفتار تھانہ مروٹ میں مقدمہ درج

مروٹ جعلی کرنسی استعمال کرتے دو عورتیں گرفتار تھانہ مروٹ میں مقدمہ درج

مروٹ جعلی کرنسی استعمال کرتے دو عورتیں گرفتار تھانہ مروٹ میں مقدمہ درج

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)مروٹ جعلی کرنسی استعمال کرتے دو عورتیں گرفتار تھانہ مروٹ میں مقدمہ درجعورتیں مختلف دوکانوں پر جعلی نوٹ دے کر خریداری کررہی تھیں سب سے پہلے سی سی ٹی وی فوٹیج ایف ایس میڈیا نیٹ ورک نے حاصل کر لیں جی بالکل دومختلف واردات میں جعلی کرنسی استعمال کرتے دو عورتیں گرفتار

ایس ایچ او تھانہ مروٹ مشتاق باجوہ کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد اشرف۔ کانسٹیبل محمد حسین ۔کانسٹیبل محمد عرفان اور لیڈی کانسٹیبل شہلا شوکت اور پوری ٹیم کے ساتھ عورتوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج عورتیں مختلف دوکانوں پر جعلی نوٹ دے کر خریداری کررہی تھیں

دوکانداروں نے تھانہ مروٹ اطلاع کرکے گرفتار کروادیں دونوں عورتوں پر دومختلف ایف آئی درج پہلی ایف آئی آرمیں دوکاندار محمد سفیان نے تھانہ مروٹ کو فون کرکے بلایا اور پولیس موقع پر پہنچی تومحمد سفیان نے موقف اختیار کیا

کہ میری لاری اڈا میں لوڈ کی دوکان ہے ممتاز بی بی زوجہ مجاہد حسین سکنہ 115 گ پ میری دوکان پر آئی اورایک ہزارکانوٹ لوڈ کے لیے دیا جوکہ جعلی تھا پولیس نے اس عورت کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری ایف آرمحمد نذیر ولد اسماعیل قوم رحمانی کی مدعیت میں دی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا

کہ اسکی دوکان سے زاہدہ نامی عورت نے جعلی نوٹ ایک ہزار دے کر اشیا خوردنوش خریدنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا جو بعد میں معلوم کرنے پر اس کا نام زاہدہ بی بی دختر رحمت علی قوم راجپوت سکنہ 312/ ایچ آر معلوم ہوا پولیس نے گرفتار

کر کے جعلی نوٹ قبضہ میں لےلیے اور دونوں عورتوں کے خلاف تھانہ مروٹ میں زیردفعہ489Bاور489C مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفشیش جاری ہے کہ ان کے پیچھے کون سا گینگ کام کررہا ہے اور ان کے ساتھ جرم میں اور کون کون سے لوگ ملوث ہیں

Exit mobile version