128

مروٹ یوٹیلٹی سٹور پر وفاقی حکومت کی جانب سے اشیا خوردنوش مہیا کردیں گئیں

مروٹ یوٹیلٹی سٹور پر وفاقی حکومت کی جانب سے اشیا خوردنوش مہیا کردیں گئیں

مروٹ(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) یوٹیلٹی سٹور پر وفاقی حکومت کی جانب سے اشیا خوردنوش مہیا کردیں گئیں بازار سے سستے ریٹ پر روزمرہ کی اشیا گھی دال چاول چینی سے لوگوں کو ریلیف مل رہاہےیوٹیلٹی سٹور پر حکومت وفاق کی جانب سے سبسڈی ریلیف دے دیا گیا یوٹیلٹی سٹور پر روزمرہ کی خوردنوش اشیا مہیا کردی گئیں اب بازار کی نسبت سستے داموں پر گھی چینی دال چاول اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیا کم ریٹ پر دستاب ہیں

جس سے غریب عوام کو کافی ریلیف مل رہا ہےگھی بازار کی نسبت تیس روپےسستا ہے اسی طرح دوسری اشیا کا ریٹ بھی کم ہے اس حوالہ سے لوگوں کا بھی کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹور پر خریدداری کر کے ہم کافی حدتک معطمن ہیں کیونکہ ہمیں کم ریٹ پر اشیا مل رہی ہیں اور انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے

یوٹیلٹی سٹور پر اشیا کا فقدان ہوگیا تھا جو کہ غریب عوام پر ظلم تھا لیکن اب کچھ ریلیف مل رہا ہے حکومت کو بھی چاہیے کہ یوٹیلٹی سٹورز کی طرف دھیان دیں تاکہ غریب آدمی اس سے فائدہ اٹھا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں