99

شرداری مافیا ” آٹا بحران کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے،عامر مغل

شرداری مافیا ” آٹا بحران کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے،عامر مغل

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے خبردار کیا ہے کہ ” شرداری مافیا ” آٹا بحران کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔ میاں شہباز شریف قوم کا اربوں روپیہ ٹی ٹیوں کی شکل میں لوٹ اور قوم کو مقروض کر کے اب لندن میں آرام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کہیں بھی آٹے کا بحران موجود نہیں ہے۔

آٹا حکومتی مقررہ ریٹ 805 روپے فی 20 کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔پاکستان کولوٹنے والے”شریف زرداری” مافیا کے پیٹ میں آج عوام کا درد اٹھ رہا ہے۔ اگر یہ صرف عوام سےلوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں اور اپنی بیرون ملک لوٹی ہوئ دولت واپس لے آئیں تو پاکستان میں غریبوں کو فری آٹا بھی مل سکتا ہے

۔سندھ حکومت کو 4 لاکھ ٹن گندم کا کوٹہ ملا ہے اور سندھ حکومت نے ابھی تک صرف ایک لاکھ ٹن گندم اٹھائ ہے۔ باقی کی تین لاکھ ٹن گندم نہیں اٹھانی ہے۔ “شرداری” مافیا قوم کو حساب دے جو گزشتہ 35 سالوں سے انہوں نے قوم کو لوٹا ہے۔ اور ان کی وجہ سے آج پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں روہے مقروض ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں