Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پریس کلب قصور میں الیکشن کے حوالے سے مہر محمد عاشق کی جانب سے فارم ہاﺅس پر صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ

پریس کلب قصور میں الیکشن کے حوالے سے مہر محمد عاشق کی جانب سے فارم ہاﺅس پر صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ

پریس کلب قصور میں الیکشن کے حوالے سے مہر محمد عاشق کی جانب سے فارم ہاﺅس پر صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)پریس کلب قصور میں الیکشن کے حوالے سے مہر محمد عاشق کی جانب سے فارم ہاﺅس پر صحافیوں کے اعزازمیں عشائیہ صدر پریس کلب قصور حاجی محمدشریف مہر ،جنرل سیکرٹری محمد اسلم خان،گروپ لیڈرمہرمحمد جاوید وتکریم علی،عطاقصوری ،

اکرم ذکی،محمدعاشق مہر،مہراشفاق ،عبدالرحمان،عمران فیضی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کیں تقریب سے صدر پریس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کسی بھی معاشرہ کی آنکھ ہے جس کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے صحافت سے وابستہ ہو کرمخلوق خدا کی خدمت کرنا دنیا وآخرت کی کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی حقیقی عبادت ہے صحافت کے ذریعے ہمارا مشن ہی بلا تفریق مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے صحافیوں کی عزت میں اضافے سے ہمارا قد بلند ہو گااور صحافی ہونے کا فرض ادا کرتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کرنا چاہئے،

جنرل سیکرٹری محمداسلم خان نے کہا کہ صحافت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے انسان خلق خدا کی خدمت کا جذبہ بھرپور انداز سے پورا کر سکتا ہے اور لوگوں کو ریلیف پہنچا سکتا ہے ملک کی قسمت وہی لوگ بد ل سکتے ہیں جن میں خدمت کا جذبہ ہے مگر صحافی برادری کے تحفظات آج بھی جو کے تو ہیں جو کسی بھی ریاست کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے

جبکہ گروپ لیڈر مہر محمد جاوید اور تکریم علی نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر مسائل کو ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ان کو آج بھی تحفظات لاحق ہیں جو بھی حکومت اقتدار میں آئی صرف وعدوںتک محدود رہی اور عملی طور پر کوئی اقدامات دیکھنے کو نہ ملے جب تک صحافی برادری کے تحفظات دور نہیں ہو گے

ہم چین سے نہیں بیٹھے گے اور ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی ہر لحاظ سے صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیںتقریب میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی

Exit mobile version