124

عامر مغل کی وفاقی وزیر اسد عمرسے خصوصی ملاقات

عامر مغل کی وفاقی وزیر اسد عمرسے خصوصی ملاقات

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر ) مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل سے گزشتہ روز ایک خصوصی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ حلقہ NA-54 کی عوام نے جس محبت سے دوبار مجھے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے اس کا قرض چکانے کا وقت آگیا ہے۔ حلقہNA-54 کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اربوں روپے سے ٹھوس منصوبے شروع کرائے جارہے ہیں

جن میں صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی اداروں ،اسپتالوں کیا قیام، گلیوں کی پختگی،سیوریج ،بجلی ،سوئی گیس کے منصوبہ جات شامل ہیں، اورکہاہے کہ گریڈایک سے پندرہ تک مقامی افراد کو ملازمتوں کی فراہمی،

متاثرین اسلام آباد کو معاوضہ کی ادائیگی جبکہ ماسٹرپلان کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کے قائم کردہ کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ملک بھر میں اربوں روپے سے تین لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہمی اور پونے دولاکھ نوجوانوں کیلئے پانچ سو فنی مہارت کے تعلیمی ادارے تعمیر کئیے جا رہے ہیں۔

جن میں سےستر ادارے دینی مدارس کے نوجوانوں کیلئے مختص ہیں جبکہ سی پیک کی تکمیل اور اس کے تحت صنعتی زون کا قیام اور موٹرویز کے منصوبے بھی زور شور سے جاری ہیں۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اطلاعات عامر مغل سے ایک خصوصی ملاقات میں تفصیلات بتاتے ہوئےاسد عمر کا کہناتھا کہ اس سال اسلام آباد کی ترقی کیلئے دو ارب پچیس کروڑ روپے لوکل گورنمنٹ کو جاری کئیے جا رہے ہیں۔ جن سے پانی کی اسکیمیں اور گلیاں پختہ کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد ، پنڈی میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے تقریبا 100 ارب روپے کی لاگت سے غازی بروتھا سے دس کروڑ گیلن روزانہ کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ حلقہ NA-54 کی شہری آبادی کیلئے جی الیون میں ایک بڑا ہسپتال اور دیہاتی علاقے کیلئے جی ٹی روڈپر 200 بیڈ کے ہسپتال بھی اسی سال شروع کئیے جا رہے ہیں۔

نیز یوسی جھنگی سیداں، ترنول، گولڑہ اور میرا میں BHU ڈسپنسری کا کام اسی سال شروع کیا جا رہا ہے۔ اور شاہ اللہ دتہ میں ڈسپنسری کو خطیر رقم سے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ بجلی اور سوئ گیس کی اسکیموں پر حلقہ NA-54 میں 46 کروڑ کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ NA-54 کی عوام کیلئے

کشمیر ہائ وے H-16 کے مقام پر 50 ایکڑ پر قبرستان کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نیز متاثرین اسلام آباد کے مسائل حل کیلئے اسد عمرکے مطالبے پرہائ کورٹ کے حکم پراسلام آباد کے تینوں ایم۔این ایز پر مشتمل کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیشن کی سفارشات پر CDA متاثرین کو 90 دن کے

اندر متاثرین کے واجبات ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ترنول چوک میں ڈیڈھ کلومیٹر لمبے فلائ اوور کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اور اپنے وعدے کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک کی سرکاری نوکریاں اب صرف اسلام آباد کے رہائیشیوں کو ملیں گی

اور اس کا قانون قومی اسمبلی سے پاس کروا لیا گیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان ریویو کیلئے وزیر اعظم کے حکم پر بنائے گئے کمیشن کی سفارشات پر جلد عملدرآمد کر لیا جائے گا

جس سے شہریوں کے بیشتر مسائل حل ہو جائیں گے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے ترنول جھنگی سیداں اور بوکڑہ میں اوور ہیڈ برج بنائے جا رہے ہیں۔ کروڑوں روہےکی لاگت سے یوسی جھنگی سیداں اور یوسی میرا جعفر میں ایک ایک گرلز اور بوائز ڈگری کالجز اسی سال شروع کئے جا رہے ہیں۔ نیز حلقہ NA-54 میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے

بھی کروڑوں روپے جاری کر دئیے گئے ہیں. اور شہری اور دیہاتی علاقے میں صفائ کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلیے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں

اسد عمر نے مذید بتایا کہ وزیر منصوبہ بندی کی حیثیت سے انہوں PPP پرگرام کے تحت سکھر تا حیدر آباد موٹر وے کے دوسو پانچ ارب روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اور سی پیک کا منصوبہ جو پاکستان کے مستقبل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس پر بھی زور و شور سے کام جاری ہے۔ اور اس کے تحت فیصل آباد میں صنعتی زون کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ اور معدنیات کے ذخائر کے بہتر استعمال کیلئے بھی اقدامات کئیے جا رہے ہیں،

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ ” سپیشل انیشیٹو ” کے تحت 100 ارب روپے سے 3 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اور پاکستان بھر اربوں روپے کی لاگت سے ہنر مند پاکستان پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس میں 500کے قریب ہنر مند ادارے بنائے جا رہے ہیں جن میں سے 70 ادارے دینی مدارس میں بنائے جا رہے ہیں تاکہ مذہبی مدارس میں پڑھنے والے طالبعلم بھی اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔ اس پروگرام سے پونے دو لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں