77

موضع رئیس پٹھان دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم،

موضع رئیس پٹھان دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم،

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)موضع رئیس پٹھان دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم، بستی گجر،بستی ملھ،بستی ارائیں،بستی رئیس پیر بخش اوران بستیوں سے ملحقہ ڈیرہ جات کو شہر سے ملانے کیلئے میٹل روڈ نہ ہونے سےشدید دشواری کا سامنہ ہے

روڈ نہ ہونے سے بچوں کو سکول جانے اور کسانوں کو زرعی اجناس کی بروقت منڈیوں تک پہنچا نے میں شدید مشکلات درپیش ہیں ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سروس کا بروقت پہنچنا ناممکن ہے جس کی وجہ سےاکثر ناقابل تلافی نقصان کاسامنہ کرنا پڑتا ہے بارشوں کے موسم میں اگر تھوری سی بھی بارش ہوجائے

تو راستہ کیچڑ میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں اہل علاقہ سمیع گجرجام مدنی،ندیم گجر،سہیل انور،رئیس ساجد،یعقوب ارائیں،جام سیف،وسیم آرائیں ودیگر نے ممبرقومی اسمبلی این اے 175سیدمبین احمد سے ان بستیوں کے لئے میٹل روڈ بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں