77

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ آج سے پورا ماہ بھرپور طریقے سے تقریبات منانے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ آج سے پورا ماہ بھرپور طریقے سے تقریبات منانے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے ساتھ آج سے پورا ماہ بھرپور طریقے سے تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے محکموں کے افسران کو ٹاسک دیدیئے گئے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم بے نقاب کرنے کےلئے ایک دن کے بجائے پورا ماہ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ضلع کےاہم مقامات پر وائٹ بورڈ نصب کرکے کشمیر کے بارے میں عوامی تاثرات قلمبند کئے جائیں گےسوشل میڈیا پر بھی آگاہی اور یک جہتی مہم چلائی جائے گی۔تعلیمی اداروں میں تقریری و دیگر مقابلوں کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر مہم کے دوران ضلع بھر میں شجرکاری،صفائی ،سٹیج ڈرامہ،تصویری نمائش،ریلیاں،سیمینار اور دیگر مقابلے کرائے جائیں گے جس کےلئے محکموں سے شیڈول طلب کرلیا گیا ہے۔کشمیر کی تقریبات میں زندگی کے ہر شعبہ کے افراد کو شامل کیا جائیگا۔

سرکاری دفاتر،رہائش گاہوں،اہم مقامات اور شاہراہوں پر قومی اور کشمیر کے پرچم،پینافلیکس اور دیگر تشہیری مواد آویزاں کئے جائیں گے۔اجلاس میں صدر بار نسیم کھوسہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں