Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بیلہ شہر میں مجاوراں, یونین کونسل, ریسٹ ہاؤس روڈ پر واقعہ سیوریج کا مین ہول ناسور بن گیا

بیلہ شہر میں مجاوراں, یونین کونسل, ریسٹ ہاؤس روڈ پر واقعہ سیوریج کا مین ہول ناسور بن گیا

بیلہ شہر میں مجاوراں, یونین کونسل, ریسٹ ہاؤس روڈ پر واقعہ سیوریج کا مین ہول ناسور بن گیا

لیاقت پور(محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)خان بیلہ شہر میں مجاوراں, یونین کونسل, ریسٹ ہاؤس روڈ پر واقعہ سیوریج کا مین ہول ناسور بن گیا گزشتہ ایک سال سے ابلتے ہوئے گٹر نے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن کردی, ابلتے گٹر کی وجہ سے راستہ بند, کروڑوں کی میٹل روڈ تباہ,

اس سڑک سے روزانہ ہزاروں بچے, بچیاں سکول جانے, سینکڑوں زمیندار اراضی سینٹر اور وٹرنری ہسپتال جانے کے لیے گزرتے ہیں مگر ابلتے گٹر سے گزرنا محال ہو جاتا ہے اور اکثر بچے,

خواتین اور موٹرسائیکل سوار بدبودار پانی اور کیچڑ میں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں اہلیان علاقہ رانا محمدقاسم, محمد ابوبکر پنوار,سید لقمان شاہ ودیگر نے زبردست احتجاج کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور,

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان, کمشنر بہاولپور سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر بند لائن کھلوا کر شہریوں کو پریشانی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version