85

کشمیر روز اول سے پاکستان کا حصہ ہے بھارت کو ایک دن کشمیر کو چھوڑنا پڑے گا،سید شہزاد حسین

کشمیر روز اول سے پاکستان کا حصہ ہے بھارت کو ایک دن کشمیر کو چھوڑنا پڑے گا،سید شہزاد حسین

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)کشمیر روز اول سے پاکستان کا حصہ ہے بھارت کو ایک دن کشمیر کو چھوڑنا پڑے گا. ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا. یہ بات پرنسپل گورنمنٹ کالج بلاک 17ڈیرہ غازیخان پروفیسر سید شہزاد حسین نے ادارہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر شعبہ اردو کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر آفتاmihmad محمد ب حسین سرائی کے علاوہ اسسٹنٹ پروفیسر حماد الدین، اسسٹنٹ پروفیسر خالد، اسسٹنٹ پروفیسر شاہد فاروقی، کاظم سہیل،

عمران حیدر، انور حیات اور طلباؤطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی. پرنسپل سید شہزاد حسین نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارتی تسلط سے آزاد کرانا ہو گا. تقریب سے تاریخ دان مظہر علی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ ہندو ہمارا ازلی دشمن ہے جو متعدد بار جنگ کر کے شکست کھا چکا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہو نا ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں